Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں سفیر پاکستان کی جانب سے ہم وطنوں کیلئے عید ملن

پاکستان ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سفیرمحترم غلام دستگیر اور انکی اہلیہ نے عید کی مبارکباد دی، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور انکے اہل خانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
   کویت میں سفیر پاکستان غلام دستگیر اورانکی اہلیہ کی جانب سے عید ملن کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ تقریب پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ عید ملن میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور انکے اہل خانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی نے سفیر پاکستان کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
     کمیونٹی ویلفیئراتاشی ڈاکٹر جاوید عمر نے اپنے پیغام میں کویت میں مقیم پاکستان کمیونٹی کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ سابق ممبر اوپیک اور ڈائریکٹرپاکستان بزنس سنٹر ،حافظ شبیر نے کہا کہ خوشیوں کی عید سب کو مبارک ہو۔دعا ہے کہ رب تعالیٰ ملک عزیزپاکستان کو تاقیامت شاد و آباد رکھے۔
    پاکستان ویمن فورم کی صدر مس نادیہ ارشد نے کہا کہ عید ملن میں پاکستانی کمیونٹی کی شرکت قابل دید ہے۔ اہلیہ سفیر پاکستان مسز غلام دستگیر نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی جانب سے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر باور کرایاگیا کہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے عید میں اپنوں کی کمی کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔ سفیر پاکستان نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو عید کی مبارک باد دی۔بعد ازاں حاضرین کیلئے پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -غیر یقینی صورتحال کے باعث 25 جولائی کو انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے

شیئر: