Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشہور ٹیکنالوجی کمپنیاں مسلمانوں کی نگرانی پر تیار

 
واشنگٹن: مشہور ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مسلمانوں کی نگرانی کے حوالے سے ٹرمپ اسکیم اپنالی۔ فیس بک، ایپل، مائیکروسافٹ اور آئی بی ایم جیسی بڑی بڑی کمپنیاں وہ پالیسی اختیار کرنے جارہی ہیں جس کا اعلان نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کیا تھا۔ اگر بڑے ٹیکنالوجی کمپنیوں خصوصا گوگل سے مسلمانوں پر نظر رکھنے کی فرمائش کی گئی یہ تو کمپنیاں اس پر لبیک کہیں گی۔ایک امریکی مجلہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ ٹویٹر واحد کمپنی ہے جس نے مسلمانوں پر نظر رکھنے کی اسکیم میں حصہ لینے سے صاف الفاظ میں انکار کردیا۔ امریکہ کے ای میگزین’’دی انٹریسٹ‘‘ نے تحریر کیا ہے کہ 9بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے جب یہ دریافت کیا گیا کہ اگر نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت نے مسلمانوں کے حوالے سے قومی ریکارڈ تیار کرنے کی فرمائش کی تو ان کا موقف کیا ہوگا۔ ان میں سے صرف ایک کمپنی صرف ٹویٹر نے واضح الفاظ میں جواب میں دیا کہ وہ ٹرمپ حکومت کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گی۔ مائیکروسافٹ کمپنی نے جواب دیا کہ فی الوقت مفروضوں کا جواب نہیں دیا جاسکتا تاہم اس نے توجہ دلائی کہ ہم لوگ حکومت کے ساتھ سیکیورٹی امور میں تعاون کرتے رہے ہیں۔ ماضی کا ہمارا ریکارڈ یہی ہے۔امریکن کنسلٹینٹ کمپنی بوزالین ہملٹن نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا جبکہ آئی بی ایم ، ایپل، گوگل، فیس بک، ایس آر آئی انٹر نیشنل اور کینڈین کمپنی سی جی آئی گروپ نے سوال کا جواب دینے سے اجتناب برتا۔میگزین کا کہناہے کہ مذکورہ کمپنیوں سے دو ہفتہ تک جواب طلب کیا جاتا رہا۔ انہوں نے نہ فون کیا جواب دیا نہ ہی ای میل پر کوئی رد عمل دیا۔

شیئر: