Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں ٹائٹینک کی نقل کی تیاری

بیجنگ ..... چین میں ٹائٹینک کی نقل تیار کی جارہی ہے اور اسے تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک ٹائٹینک جیسا جہاز تیار کرلیا جائیگا۔ اسے سیچوان صوبے میں قی جیانگ دریا میں اتارا جائیگا۔ خاص بات یہ ہوگی کہ جہاز دیکھنے کیلئے آنے والوں کو یہ بھی بتایا جائیگا کہ کس طرح گلیشیئر سے ٹکرانے کے بعد یہ جہاز ڈوبا تھا۔ واضح رہے کہ یہ جہاز 15اپریل 1912ءکو ساوتھمپٹن سے نیویارک جاتے ہوئے ڈوب گیا تھا اور 1500سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اسکے بارے میں ایک فلم 1997ءمیں تیار کی گئی تھی جس میں کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو نے کام کیا تھا اور جسے چین کی نوجوان نسل نے بیحد پسند کیا تھا۔ ہالی وڈ کے ممتاز پروڈکشن ڈیزائنر اور پروڈیوسر اب اسکی نقل بنانے کیلئے چین میں کام کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ٹائٹینک صرف جہاز نہیں تھا بلکہ اس سے زیادہ اسکی اہمیت تھی۔ ہمیں اب بھی بعض مشکلات حائل ہیں ۔ ہم جہاز میں کمرے نہیں بنا رہے بلکہ یہ ایک ڈھانچہ ہوگا بلکہ بیرونی حصہ بالکل اصل ٹائٹینک جیسا ہوگا۔ اسکی تعمیر میں ا یک بلین یوان (116ملین پونڈ) خرچ کرنے کا تخمینہ تھا لیکن اس سے بھی زیادہ رقم خرچ ہوچکی ہے۔ مقامی لوگوںکو امید ہے کہ شہر میں انسانی ساختہ ساحل بھی بنایا جائیگا اور یورپی قلعے بھی تعمیر کئے جائیں گے جس سے معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ سب چیزیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح آئیں گے۔

شیئر: