Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

از خود گھلنے کی صلاحیت رکھنے والا پلاسٹک

واشنگٹن .... دنیا بھر کے سمندروں میں 250ملین ٹن پلاسٹک شامل ہوچکا ہے جس سے جنگلی حیات مر رہی ہے اور جہاز رانی کے راستے تنگ ہورہے ہیں تاہم اب ایک ایسا میٹریل تیار کیا گیا ہے جس سے بچوں کے کھلونوں جیسی پلاسٹک اشیاءتیار ہوسکیں گی جو خود بخود گھل جائیں گی۔ محققین اس وقت ایسے پلاسٹک پر کام کررہے ہیں جس سے بچوں کے کھلونے بنائے جاسکیں اور پھر وہ خود بخود گھل جائیں۔ محققین کی ٹیم کا کہناہے کہ وہ اس نئے میٹریل سے ایسے ٹوائلٹ بھی تیا رکریں گے جس میں فضلہ وغیرہ خود بخود ختم ہوجائے۔ پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کسی نہ کسی دن بڑے پیمانے پر ایسا پلاسٹک تیار کرلیں گے جو گھلنے کے بعد ایسی گیس پیدا کریگاجس سے کسی کو بھی نقصان نہیں ہوگا۔

شیئر: