Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی ممالک اقتصادی بلاک بنائیں گے

منامہ۔۔۔۔۔ماہرین اقتصادنے واضح کیا ہے کہ جی سی سی ممالک یورپی یونین کے طرز پر مکمل اقتصادی گروپ بننے کی تیاریاں کرنے لگیں۔مشترکہ کرنسی ، کسٹم ڈیوٹی اور مشترکہ گلف منڈی کا خواب پورا کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں تاکہ جی سی سی ممالک چھٹی عالمی اقتصادی طاقت بن جائے ۔ماہرین اقتصاد نے توجہ دلائی کہ خلیجی ممالک اقتصادی تکمیل باہم کا ہدف یورپی یونین کے طرز پر حاصل کرسکتے ہیں بلکہ ان کے یہاں یورپی ممالک سے کہیں زیادہ کامیابی کے امکانات ہیں۔ ایسا ہونے پر خلیجی ممالک عالمی اقتصادی طاقت بن جائیں گے۔ماہرین پٹرول کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک چٹانوں سے نکالے جانیوالے پٹرول سے بچنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیںاور آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔

شیئر: