Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: بیوی کو بالکنی سے پھینک دیا،2عورتیں ہلاک

جیزہ۔۔۔۔مصر کے دارالحکومت القاہرہ کے الہرم علاقے میں میاں بیوی کے جھگڑے نے مارپیٹ کی شکل اختیار کرلی اور اس کے نتیجے میں 2عورتیں جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔ مصری شوہر نے اپنی بیوی کو گھرکی چوتھی منزل کی بالکنی سے نیچے پھینک دیا اسی دوران ایک خاتون وہاں سے گزررہی تھی خاتون ایک راہگیر خاتون پر جاگری ، خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی اور 3دن بعد راہگیر خاتون بھی چل بسی۔ کل الوطن نے مصری اخبارات کے حوالے سے بتایا کہ شوہر بے روزگار ہے اس پر بیوی کے قتل اور منشیات گھر میں رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

شیئر: