Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری باپ نے 10سالہ بیٹی کو قتل کردیا

القلیوبیہ ۔۔۔۔ایک مصری باپ نے اپنی 10سالہ بیٹی کو قتل کرکے اسکی لاش پلاسٹ بیگ میں رکھ کر کچرے دان میں ڈال دی ۔ کل الوطن کے مطابق القلیوبیہ پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری مقامی باشندوں کی جانب سے کچرے کے ڈبے میں پڑی ہوئی بچی کی لاش کی اطلاع پر عمل میں آئی۔ قاتل باپ پر بغیر لائسنس ہتھیار رکھنے ، بچی کو آخری دم تک مارنے پیٹنے کا الزام ہے۔ اسے ایک برس قبل اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتا ر کرکے رہا کردیا گیا تھا۔باپ نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو قتل کیا اور مجھے شبہ تھا کہ وہ بغیر اجازت گھر سے باہر گئی تھی۔

شیئر: