Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسری جنگ عظیم کے انجن کو نئی شکل

  سان ڈیگو..... انجینیئروں نے برسوں کی جدوجہد کے بعد دوسری جنگ عظیم کے ایک انجن کو جو ایک عرصے سے متروکہ پڑا ہوا تھا معمولی ردوبدل کے بعد نئی شکل دیدی ہے ۔تبدیل شدہ انجن کی نہ صرف کارکردگی بہتر ہوگئی بلکہ اس میں ایندھن کی کھپت بھی ایک تہائی کم ہوگئی ہے۔ اس کامیابی کیلئے انجینیئروں اور سائنسدانوں نے 10برس تک 130سال پرانے سنگل انجن پسٹن کی ڈیزائن کو موجودہ حالت میں لانے کیلئے مختلف ہارڈویئر اور کمپیوٹرز سے مدد لی۔ واضح ہو کہ موجودہ دور کے کمبیوشن انجن کی شکل و صورت بدلنے ا ور اسے زیادہ موثراور کارآمد بنانے کیلئے ایک عرصے سے کام ہورہا تھا۔ مگر اب سان ڈیگو میں قائم کمپنی نے مسئلے کا حل ڈھونڈ کر اسے نئی شکل دیدی۔ ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ انہیں نسبتاً کم وزن بھی ہوگا اور قیمت بھی کم ہوگی۔

شیئر: