Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون اب سیکنڈوں میں چارج ہونگے

واشنگٹن ....... اب آپ کے موبائل فون صرف سیکنڈو ں میں چارج ہوسکتے ہیں۔ ایسا میٹریل تلاش کرلیا گیا ہے جس سے موبائل بیٹریاں 10ہزار گنا زیادہ طاقتور ہونگی۔اس سے لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ بھی سیکنڈوں میں چارج ہوجایا کریں گے۔ یہی ٹیکنالوجی بجلی سے چلنے والی کاروں میں بھی استعمال ہوگی جس سے یہ کاریں سیکنڈوں میں ریچارج ہونگی۔کسی بھی پرانے سپر کیپیسٹر کی نسبت اس نئے میٹریل میں توانائی کی زیادہ گنجائش ہوگی۔ یہ نیا میٹریل پولیمر کی خصوصی شکل ہے جو زیادہ توانائی جذب کرتا ہے۔

شیئر: