Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی اعضاءکی غیر قانونی تجارت، 45 مصری ڈاکٹر گرفتار

 قاہرہ .... مصری وزارت صحت نے انسانی اعضاءکی غیر قانونی تجارت کرنے والے گروہ کو پکڑا ہے۔ تارکین وطن یورپ جانے کیلئے اپنے اعضاءفروخت کرتے تھے۔ پولیس نے 45ڈاکٹروں، نرسوں ، مڈل مین او راعضاءخریدنے والوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ گروہ خاص طور پر افریقی تارکین وطن کو نشانہ بناتا تھا جو خطرناک کشتیوں سے یورپ جانے کیلئے ایجنٹوں کو رقم کی ادائیگی کیلئے بے چین رہتے تھے۔ وزارت صحت کا کہناہے کہ انہوں نے اس گروہ کے قبضے سے لاکھوںڈالر بھی برآمد کئے۔ اب تک انسانی اعضاءکی تجارت کا یہ سب سے بڑا نیٹ ورک تھا جسے بے نقاب کیا گیا۔ ملزمان بعض مصریوں اور مریضوں کی حالت زار سے فائدہ اٹھاتے رہے۔ تحقیقات کے دوران ان اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں انسانی اعضاءنکالے اور پھر انکا ٹرانسپلانٹ کیا جاتا تھا۔ کئی گرفتار شدگان قاہرہ اور عین شمس یونیورسٹیوں میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ حکام نے ایسے کلینکس بند کردیئے ہیں اور ڈاکٹروںکو پریکٹس کرنے سے روک دیا۔
 

شیئر: