Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیرسمندر جاسوسی کرنیوالا روسی روبوٹ

ماسکو .... روس نے 50 فٹ زیرسمندر جاکر جاسوسی کرنے والا ایک روبوٹ تیار کیاہے۔ روسی فوجی ڈیزائنرز کا کہناہے کہ یہ آبدوز کی طرح کام کریگا اور 24ناٹ فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کریگا۔ اس میں لیتھیم بیٹری لگائی گئی ہے اور یہ روبوٹ روایتی اور ایٹمی آبدوزوں جیسا کام کرسکے گا۔اسے 600میل دور تک جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔ روبوٹ سمندر میں 1800فٹ نیچے تک رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ خبر ایسے موقع پر آئی ہے جب روس اور مغربی ملکوں میں کشیدگی اپنی انتہا کو چھو رہی ہے اور روس یورپ کی سرحد پر اپنی فوج تعینات کررہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ روبوٹ روسی بحریہ کی ٹریننگ میں بھی کام آئیگا۔ یہ دشمن کی آبدوز کا پتہ بھی چلا سکے گا۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ کوئی عملہ اس میں نہیں ہوگا اور یوں اگر اسے خدشہ بھی لاحق ہوا تو فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
 

شیئر: