10سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں 99سالہ شخص گرفتار
چنئی۔۔۔۔ریاست تامل ناڈو میں 10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 99سالہ سابق اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرنسپل اور 7بچوں کاباپ تاملناڈو میں 5مکانوں کا مالک ہے ۔ متاثرہ لڑکی کا خاندان گزشتہ 2سال سے سابق پرنسپل کے مکان میں مقیم ہے۔ گھر والوں کوواقعہ کاعلم اس وقت ہوا جب لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے معمر شخص پر زیادتی کا الزام لگایا جسے گرفتار کرلیا گیااورلڑکی کو طبی معائنے کیلئے اسپتال بھیج دیا گیا۔پوچھ گچھ کے دوران سابق پرنسپل نے اقبال جرم کرلیا۔