گورکھپور: بچوں کی موت کے کلیدی ملزم ضمانت پر جیل سے باہر آگئے
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
لکھنؤ - - - - - گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں بچوں کی موت کے معاملہ میں کلیدی ملزم سابق پرنسپل ڈاکٹر راجیو مشرا گزشتہ رات گورکھپور ضلع جیل سے ضمانت پر باہر آ گئے۔ڈاکٹر مشرا گزشتہ 10 ماہ سے گورکھپور کی ضلع جیل میں بند تھے اور3 جولائی کو سپریم کورٹ سے انہیں ضمانت ملی تھی۔گزشتہ سال 10-11 اگست 2017 کی رات بابا راگھوداس میڈیکل کالج گورکھپور میں 30 بچوں سے زیادہ کی موت کے معاملہ میں سابق پرنسپل ڈاکٹر راجیو مشرا، اس کی بیوی ڈاکٹر پورنیما شکلا، ڈاکٹر کفیل خان،ڈاکٹر ستیش سمیت نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔