Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پودے بھی انسان کی طرح سیکھتے ہیں؟

کیلیفورنیا .... سائنسدانوں کا کہناہے کہ پودے بھی انسانوں کی طرح سیکھنے کا عمل جاری رکھتے ہیں۔ اب تک یہی سمجھا جاتا تھا کہ جانو رہی انسان سے کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے جو تجربات کئے ہیں اس کے مطابق پودے بھی سیکھتے ہیں اور انہیں ماحول کے مطابق کچھ نہ کچھ سکھایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہناہے کہ”زندہ رہنے کیلئے سیکھئے“ کا قول اب انسان کے علاوہ جانور اور پودوں پر بھی لاگو ہونے لگا ہے۔ پہلی مرتبہ اس عمل کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ پودے اپنے ماحول سے سیکھتے ہیں اور جس طرح انسان ماحول کے مطابق خود کو ڈھال لیتا ہے اسی طرح پودے بھی کرتے ہیں۔ محققین کو امید ہے کہ انہوں نے جو تحقیق کی ہے اسکے نتیجے میں آگے چل کر یہ معلوم ہوسکے گا کہ پودے کس طرح ماحول کے مطابق اپنا رخ تبدیل کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بڑھیں اور کارآمد ثابت ہوں۔ انکا کہناہے کہ وہ سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر: