Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار تلاش کرنے کیلئے نئی ڈیوائس

واشنگٹن .... کیا آپ پارکنگ لاٹ میں اپنی کار کھڑی کرکے بھول گئے ہیں تو اکثر اوقات اس سوال کا جواب مثبت ہوتا ہے۔ آپ اپنی کار پارک کرکے شاپنگ کیلئے جاتے ہیں جب واپس آتے ہیں تو کار تلاش کرنے کا مرحلہ شروع ہوتا او ریوں آپ ایک جگہ سے دوسری جگہ بھٹکتے رہتے ہیں ۔ بعض مرتبہ تو یہ بھی دلچسپ واقعات دیکھنے میں آئے کہ گھبراہٹ میں کار کا نمبر ہی بھول گئے لیکن اب آپ کو اس پریشانی سے بچانے کیلئے اب ایک ایسا جی پی ایس سسٹم مارکیٹ میں آگیا ہے جس سے آپ اپنی کار کا پتہ لگاسکیں گے تاہم یہ ابھی مہنگا ہے اسے استعمال کرنے کیلئے آپ کو ہر ماہ مخصوص فیس ادا کرنا ہوگی۔ یہ جی پی ایس جسکا نام ”ٹریک آر“ رکھا گیا ہے سکے جتنا بڑا ہے اور اسے کہیں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون سے چلتا ہے ۔ اسے دوسری چیزوں کو ٹریک کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہوگا کہ اپنے موبائل کے ساتھ اس سسٹم کو نصب کردیں ۔ ایپلی کیشن کھولیں اور باقی سب کام یہ کریگا۔ اس سارے عمل میں آپ کو صرف 5منٹ یا اس سے بھی کم وقت لگے گا۔ آپ اسے اپنی چابیوں کے گچھے، بریف کیس، والٹ، اپنی تازہ ترین ٹیکنیکل گیجٹس یا ہر اس چیز کے ساتھ نصب کرسکتے ہیں جو آپ بھول جاتے ہیں۔ یہ سسٹم صرف چند سیکنڈ میں وہ چیز ڈھونڈ کر دیگا جس کے آپ متلاشی تھے۔ یہ ڈیوائس آپ کے لئے وی آئی پی کی حیثیت اختیار کر جائیگی۔ آپ کی کار اگر کھو بھی گئی تو یہ سسٹم آپ کو بتادیگا کہ کار کہاں ہے۔ اسکی قیمت صرف 29ڈالر ہے
 

شیئر: