Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوات میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ گھروں سے باہر آگئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی اس کی گہرائی زمین کے اندر 180 کلومیٹر تھی۔ ز لزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

شیئر: