Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی کے خلاف آپریشن حتمی مرحلے میںہے، اسحاق ڈار

 وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے مضبوط اور مستحکم مالیاتی ڈھانچہ اورمعاشی اصلاحات متعارف کرائیں جو منافع بخش معاشی ترقی کا سنگ میل ہے۔ پیرس میں پاکستان کے اقتصادی جائزہ سے متعلق فاﺅنڈیشن آف اسٹراٹیجک ریسرچ کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شرح نمو4.7 فیصد کے ساتھ بلند ترین سطح پر آگئی ہے ۔ آئندہ 2سالوں کے دوران شرح نمو کو6 اور7 فیصد تک لایا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس امور کے حوالے سے اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کےلئے پیرس میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ریکارڈ محصولات حاصل کئے ۔10 برس میں افراط زر کی کم ترین شرح اور کم ترین شرح منافع ہے ۔ معیشت متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ساکھ کی حامل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کو10 ویں ابھرتی ہوئی مارکٹ اور مستقبل کا ایشین ٹائیگرقرار دے رہی ہے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے حتمی مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے اور ملک نے آپریشن ضرب عضب کے اخراجات اپنے وسائل سے کئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ہندوستانی سیکیورٹی فورس کی جانب سے اٹھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔
 

شیئر: