Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن میں تیار ہونے والے مکانات

لندن ..... ایک ہاوسنگ ٹرسٹ نے برطانوی شہر شروپ شائر میں ایسے سنگل اسٹوری مکانات ڈیزائن کئے ہیں جو صرف ایک دن میں تیار کرلئے جائیں گے اور اسکے مکین وہاں فوری طور پر رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔ اسکی قیمت بھی صرف 60ہزار پونڈ ہوگی۔ یہ بنگلے گیس اور بجلی کی سہولت سے بھی لیس ہونگے۔ اس ٹرسٹ نے پہلے ہی ان بنگلوں کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس میں ایک یا دو بیڈ روم ہونگے۔ مکینوں کو وہاں فرنیچر ، خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسے ایسٹ یارکشائر کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے اور 4افراد کی فیملی کیلئے انتہائی مناسب ہونگے۔ یہ مکانات بڑے ٹرالر یا ویگن پر رکھ کر ایک شہر سے دوسرے شہر بھی لیجائے جاسکیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے ملک میں ہاوسنگ کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر: