Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی فوج کی سب سے بڑی مشقیں

خرطوم۔۔۔۔سوڈانی فوج نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجیںمشقیںکیں۔ انہیں ’’گھڑسواروں کے چیلنج‘‘کا نام دیا گیاہے۔سوڈانی صدر عمر البشیر اور فوج کے بڑے کمانڈر مشقیںدیکھنے پہنچے۔ مشقیں شمالی سوڈان کے نہرالنیل صوبے میں کی گئی۔باخبر ذرائع نے عاجل کو بتایا کہ یہ مشقیں فوجی آپریشن کے حوالے سے اپنی نوعیت کا اہم تجربہ ہے۔ان میں پہلی بار جنگی صنعت کے نئے سسٹم استعمال کئے گئے۔ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ مشقوں میں کتنی فوجی اور کتنے حربی آلات شامل کئے گئے۔ البتہ یہ بات تاکید سے کہی گئی کہ یہ مشقیں نہر النیل صوبے کے شندی شہر کے مشرق میں المعاقیل فوجی چھاؤنی میں کی گئیں اور یہ فوج کی تاریخ میں سب سے بڑی تھیں۔

شیئر: