Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ مزید200فوجی شام بھیجے گا

 منامہ ..امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ امریکہ مزید200 فوجی شام بھیجے گا تاکہ داعش کو رقہ سے نکال باہر کیا جائے۔بحرین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوںنے کہا کہ ان 200 فوجیوںمیں خصوصی تربیت کار، مشیر، بم ٹھکانے لگانے والے ماہرین شامل ہوں گے یہ ان300 امریکی اہلکاروں کے علاوہ ہیں جو پہلے ہی سے شام میں موجود ہیں۔ایش کارٹر نے کہا کہ یہ خصوصی تربیت یافتہ اہلکار مقامی باصلاحیت فورسز کو داعش کے خلاف منظم ہونے، تربیت حاصل کرنے اور سامان فراہم کرنے کا کام کریں گے۔ پہلا کام داعش کے سرطان کا خاتمہ ہے جو شام اور عراق میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کے سب سے بڑے حامی روس نے محض خانہ جنگی کو ہوا دی ہے جس سے شامی عوام کی تکالیف کی طوالت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شیئر: