Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی بمباری ، داعشی تدمر سے نکل گئے

دمشق ...روسی جنگی طیاروں نے داعش کے جنگجووں کو قبضے کے چند گھنٹوں کے اندر  تدمرکے مرکز سے نکلنے پر مجبور کر دیا ۔ جنگجو شہر سے نکل کر مضافات کی طرف چلے گئے ۔جہاں لڑائی جاری ہے۔قبل ازیں شام کے تاریخی اورثقافتی اہمیت کے حامل تدمرشہر پر داعش نے بڑاحملہ کرکے دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔ خونریزلڑائی میں سرکاری فوج کو بھانی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق داعش نے سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود تدمر میں دوبارہ داخل ہو گئے۔ تاریخی مقامات پر حملے کرکے انہیں تباہ کیاگیا۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے ٹی وی چینل کو بتایا داعشی جنگجووں نے عراق سے آنے والے نئے شدت پسندوں کی مدد سے تدمر شہر پر دوبارہ قبضہ کیا۔ لڑائی کے دوران 100 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق داعش نے سرکاری فوج کے اسلحہ کے کئی ڈپووں اور شہر کے شمال مغرب میں اہم تنصیبات پر قبضہ ہے۔ اسدی فورسز کو یہ حیران کن شکست ایسے وقت میں ملی ہے جب روس کی مدد سے حلب میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیںتدمر اور اس کے مضافات میں موجود قدیمی کھنڈروں پر10 ماہ پہلے بھی داعش کا قبضہ تھا۔

شیئر: