Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریموٹ ٹیکنالوجی سے مسروقہ کار بند کردی

سیاٹل ..... امریکی شہر سیاٹل میں بی ایم ڈبلیو کے ملازمین نے چوری ہونے والی کار ریموٹ ٹیکنالوجی سے اس وقت بند کردی جب چور اسے لیکر ہائی وے پر جارہا تھا۔ جرمن کار ساز کمپنی نے پولیس اہلکاروں کو اس چور کے بارے میں اطلاع دی ۔ یہ کار ایک شاہراہ کے قریب بند ہوگئی تھی اور چور ڈرائیونگ سیٹ پر موجود تھا۔ بی ایم ڈبلیو کا کہناہے کہ اسکے کال سینٹر اسٹاف کے پاس ایسی ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی موجود ہے اس سے جب بھی ضرورت ہو کار کے دروازے کھول اور بند کرسکتے ہیں۔ حکام کا کہناہے کہ 38سالہ چور نے یہ کار اسو قت چرائی جب اس کے دروازے لاک نہیں تھے۔ یہ کار پارکنگ لاٹ میں کھڑی تھی۔
 

شیئر: