Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ نے بیٹے کو گردہ عطیہ کردیا

پلائی ماوتھ..... باپ نے اپنے 17سالہ بیمار بیٹے کو اس وقت اپنے گردے کا عطیہ دیدیا جب انہیں پتہ چلا کہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اسے نئے گردے کیلئے 10سال انتظار کرنا پڑیگا۔ اب تک بیٹا ڈائیلیسس پر تھا۔ 40سالہ باپ نے آپریشن کے ذریعے اپنا گردہ نکلوایا اور 17 سالہ بیٹے جوزف کو عطیہ کردیا۔ جوزف 3سال کی عمر سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھا۔ پچھلے دو برس سے اسکی حالت خراب ہوتی گئی اور وہ ڈائیلیسس پر چلا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ بے شمار لوگ ٹرانسپلانٹ کی فہرست میں ہیں اور اسے تقریباً ایک عشرے تک گردے کی ٹرانسپلانٹ کیلئے انتظار کرنا پڑیگا۔ تاہم جب باپ نے اپنا گردہ دیا تو فوری طور پر آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔ باپ رائل نیوی میں انجینیئر ہے۔
 

شیئر: