Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروں والی خوبصورت مچھلی

بالی ....انڈونیشیا کے شہر بالی کے ساحل پر ایک پیشہ ور غوطہ خور نے ایسی خوبصورت مچھلی کی تصاویر اتاری ہیں جو دیکھنے میں کسی خوبصورت جانور کے پر جیسی ہے۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے غوطہ خور پہلے تو اسے دیکھ کر حیران ہوا کیونکہ وہ سمجھا کہ کوئی پرندہ ہوگا جس کے اتنے خوبصورت پر ہیں لیکن قریب سے دیکھا تو یہ خوبصورت ترین مچھلی تھی۔ماہرین کا کہناہے کہ مچھلی سمندر میں خال خال ہی نظر آتی ہے تاہم جب تیرتی ہے تو اسکے سارے پر حرکت میں آتے ہیں جو قابل دید ہوتی ہے۔
 

شیئر: