Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا مختصر ترین انجن تیار

واشنگٹن ..... سافٹ ویئر کے ایک انجینیئر نے دنیا کا مختصر ترین انجن تیار کرلیا ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ یہ انجن کاغذ کی مدد سے تیار کردہ ہے۔ اس میں چھوٹا سا سیلنڈر بھی لگا ہے۔ اس میں تھروٹل بھی ہے۔ یہ ہوا کی مدد سے چلتا ہے اور ہوا سے بھرا ایک غبارہ اسے ہوا سپلائی کرتا ہے۔ اس میں 3ملی میٹر جتنا پسٹن بھی لگا ہوا ہے۔ 13ملی میٹر چوڑا ہے جبکہ اسکا قطر 0.5ملی میٹر ہے۔ سنگل سیلنڈر انجن عام طور پر موٹر سائیکلوں ، موپیٹ، موٹر بائیک اور گوکارڈ میں لگائے جاتے ہیں جبکہ مختلف دستی آلات میں بھی انکا استعمال ہوتا ہے۔ اسے عام طور پر فولاد، خا لوہے او رالمونیم سے تیار کیا جاتاہے تاہم اب جو انجن تیارکیا گیا ہے وہ کسی کام کیلئے نہیں بلکہ شو پیس کے طور پر استعمال ہوگا۔ جنوری میں زولنر نامی سافٹ ویئر ڈیولپر نے اس سے ذرا بڑا وی 8انجن تیا ر کیا تھا جو ہاتھ کے برابر تھا اور اس میں صرف 6ملی میٹر کا پسٹن اسٹروک لگا ہوا تھا۔پچھلے سال لینڈ روور کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ایک چھوٹی کار تیار کی گئی تھی جو 16فٹ طویل کاغذ سے بنے پل پر دوڑی تھی۔ اس پل کی تعمیر کیلئے کاغذ کے54390ٹکڑے استعمال ہوئے تھے۔ اس کی تعمیر میں 3دن لگے تھے اور کسی گلو یا نٹ بولٹ کے بغیر یہ پل تعمیر کیا گیا تھا۔

شیئر: