Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل شکستہ ماں پتلے سے دل بہلا نے لگی

  سڈنی ..... آسٹریلیا میں 65سالہ خاتون نے اپنے بیٹے کی موت کا غم بھلانے کیلئے اس سے ملتے جلتے پتلے سے دل بہلانا شروع کردیا ہے۔ خاتون بیٹی بیڈنگ کا بیٹا گریگ 39سال کی عمر میں سرطان میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسا تھا۔ معمر خاتون نے اپنے بیٹے کی یاد تازہ رکھنے کیلئے ایک ایسا قد آدم پتلا بنالیا ہے جسکی شکل و صورت گریگ سے کافی مشابہہ ہے یہی وجہ ہے کہ معمر خاتون آج بھی اپنے آنجہانی بیٹے کو اپنے قریب محسوس کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنی بیٹی اور فیملی کے دوسرے ارکان کے پتلے بنا رکھے ہیں۔ خاتون کا خود بھی یہی کہنا ہے کہ یہ پتلے بہرحال پتلے ہی ہیں مگر ان کو قریب پاکر بیٹے کی جدائی سے پیدا ہونے والا اعصابی تناو بھی کم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے ایسے تقریباً40 پتلے بنوا رکھے ہیں جنکی مجموعی مالیت 12ہزار امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے مگر ایک غمزہ ماں کو اس سے دلاسہ ضرور ملتا ہے۔

شیئر: