Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی صالح نے اہل خانہ کو بیرون ملک بھیج دیا

صنعاء۔۔۔۔۔یمن کے باخبرذرائع نے بتایا کہ معزول صدر علی عبداللہ صالح نے خاندان کے تمام افراد کو فضائی ایمبولینس میں بٹھا کر یمن سے باہر بھیج دیا۔ اب ان کے ہمراہ صرف بیٹا خالد اور بھتیجا طارق ساتھ ہیں۔ذرائع نے الوطن کو بتایا کہ علی صالح اور حوثیوں کے درمیان اختلافات کا بحران شدت اختیارکرچکا ہے جس سے حوثیوں نے کئی بار علی صالح سے نجات حاصل کرنے کیلئے ان پر قاتلانہ حملوں کی کوششیں کیں ۔اسی بنیاد پر علی صالح نے اپنے اہل خانہ کو باہر بھجوادیا۔

شیئر: