Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے لئے ڈرون سے لدا ٹرک پکڑا گیا

واشنگٹن۔۔۔۔یمن کے مشرقی علاقہ مآرب کے سیکیورٹی اداروں نے حوثیوں کیلئے جاسوسی طیاروں(ڈرون) سے بھراٹرک پکڑلیا۔ عسکری عہدیدار نے بتایا کہ سرکاری افواج نے مہرہ سے صنعاء جانے والے ایک ٹرک کو مآرب میں روک لیا تلاشی کے بعد پتہ چلا کہ اس پر جاسوس طیارے پرزوں کی شکل میں لے جائے جارہے تھے۔ تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ ٹرک پر گاڑیوں کے فاضل پرزے اور جنریٹر لدے ہوئے ہیں۔

شیئر: