Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینس فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا اعزاز

وینس فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا اعزاز گولڈن لائن فلپائن کی بلیک اینڈ وائٹ فلم ’دی وومن ہو لیفٹ‘ کو ملا ہے۔ فلم کے ہدایت کار لاو ڈیاز ہیں۔ اس میں ایک اسکول ٹیچر کے انتقام کی پیاس اور معافی کے جذبات کو پیش کیا گیا ہے۔ خاتون ٹیچر ایک ایسے جرم کے لیے 30 سال قید میں گزارتی ہیں جو انھوں نے نہیں کیا ہے۔ ڈیاز نے کہا کہ یہ فلم صدیوں کے سامراجی راج کے خلاف فلپائن کی جدو جہد کی عکاس ہے۔ واضح رہے کہ وینس فلم فیسٹیول کی اس 73 ویں تقریب میں 20 فلمیں اس اعزاز کےلئے مقابلے میں تھیں۔

شیئر: