Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر لیگ میں اسٹار خمیس کو 9وکٹوں سے شکست

 
سعودی جرمن اسپتال کی ٹیم نے 144رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، فیصل آباد کنگز کی ایک اور بڑی فتح ، وقاص فدا مین آف دی میچ
 
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
 
 
دوسرے SCCٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 4میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ خمیس اسٹارز کو سعودی جرمن اسپتال کی ٹیم کے ہاتھوں 9وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ خمیس اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 143رنز بنائے جس میں شانو نے 30، صادق نے 24، ڈاکٹر یاسر نے 16، احمدیاسر نے 12رنز بنائے ۔ سعودی جرمن کی جانب سے ابرار نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4، منیر نے 2، احسان اور ندیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں سعودی جرمن نے صرف 13اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا ۔ مرزا رضوان نے 56، آصف ابرار نے 40، وقاص احمدنے 18رنز بنائے ۔ خمیس اسٹارز کی جانب سے واحد وکٹ نیدن نے حاصل کی ۔ ابرار کو آل راونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا۔
فیصل آباد کنگز نے عیدی الیکٹرونکس کو 147رنز سے شکست دے دی ۔ فیصل آباد کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3وکٹوں پر 244رنز بنائے۔ ضیغم عباس نے عمدہ 101، نبیل عثمان نے 53،عمران راجہ نے 50وقاص عباس نے 13رنز بنائے ۔ عیدی الیکٹرونکس کی جانب سے عثمان زمان نے 2، اسد محمود نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں عیدی الیکٹرونکس 17اوورز میں صرف 97رنز بناسکی۔ عیدی الیکٹرونکس کا کوئی بھی کھلاڑی عمر احمد اور نبیل عثمان کی بولنگ کا سامنا نہ کرسکا۔ محمد ندیم اور ظہور احمد نے 16، 16، منیر احمد نے 14، اسد محمدنے 13رنز بنائے۔ عمر احمد اور نبیل عثمان نے 3،3، عبدالباسط نے 2، ابرار حسین نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ضیغم عباس کو مین آف دی میچ قرار دیا۔
تیسرے میچ میں خیبرپختونخوا اور کھوکھر کلب میں دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ فتح خیبرپختونخواکا مقدر بنی اور 24رنز سے میچ جیت لیا۔ خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 219رنز بنائے ۔ وقاص خان نے 41، حسنات نے39، ضیف اللہ نے 36، رانا جہانزیب نے 25رنز بنائے۔ کھوکھر کلب کے فیصل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، ناگر اقبال ، مدثر اور افراسیاب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں کھوکھر کلب نے 191اوورز میں 195رنز بنائے ۔ عمار نے عمدہ 66، نسیم نے 47، زاہد خان نے 24 اور مدثر نے 18رنز بنائے ۔ حسنات اور ضیف اللہ نے 3،3، سید انعام الحق نے 2اور اصغر خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ حسنات کو آل راونڈر کاکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
فیصل آباد رائلز اور الحرمین کے درمیان میچ ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق برابر رہا ۔ دونوں ٹیموں کے برابر اسکور ہونے پر ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ۔ فیصل آباد رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 216رنز بنائے۔ حافظ راسق نے 33، محمد عدنان نے 30ذوالقرنین اور عرفان گجر نے 26,26رنز بنائے ۔ حفیظ نے 3، وسیم ، عثمان اور فہیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں الحرمین نے بھی 216رنز بنائے ۔ وقاص فدا نے 82، نعیم بٹ نے 44، بلال خان نے 43، وسیم نے 13رنز بنائے ۔ شکیل جٹ نے 2، اعجاز ملک ، محمد عدنان اور زاہد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ الحرمین نے وقاص فدا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
******

شیئر: