Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ سے حکومت نہیں گرے گی، عمر البشیر

خرطوم۔۔۔۔سوڈانی صدر عمر البشیر نے19دسمبر کو سول نافرمانی تحریک چلانے والوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت واٹس ایپ اور کی بورڈ سے گرنے والی نہیں ۔ اقتدار ان لوگوں کے حوالے کسی قیمت پر نہیں کرونگا ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اپنے مخالفین کوسوشل میڈیا کے پردے میں رہنے میں نہیں دینگے اور ان کا مقابلہ سڑکوں پر کرینگے۔وہ کسلا شہر میں اپنے حامیوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر نکل کر ہمارا مقابلہ کرو۔ ہمیں یقین ہے کہ تم لوگ سڑکوں پر نہیں آؤگے کیونکہ ماضی کا تجربہ آپ لوگوں کو ایسا نہیں کرنے دیگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اقتدار سے دستبردار نہیں ہونگا۔ سوڈانی عوام وطن عزیز کو چند سکوں کے عوض فروخت کرنیوالے غداروں اور خودفروشوں کا خیر مقدم نہیں کرسکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے امریکہ کا ویزا حاصل کرنے کی بات ازراہ مزاح نہیں کہی تھی۔ میں فوجداری کی عالمی عدالت کو چیلنج دینے کیلئے یہ اقدام کرنا چاہتا ہوں۔ اگر امریکہ نے ویزہ دیا تو میں نیویارک ضرور جاؤنگا۔

شیئر: