Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی احساسات والا روبوٹک ہاتھ

نیویارک ..... کورنیل یونیورسٹی نیویارک کے انجینیئروں نے روبوٹک ہاتھ بنالیا ہے۔ جس میں انسانی ہاتھ جیسے احساسات بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ چھو کر بتا سکتا ہے کہ کونسا ٹماٹر پکا ہوا ہے اور کونسا سخت ۔ انجینیئروں کا کہناہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے انسانی اعضاءبھی تیار کئے جاسکتے ہیں جن میں زیادہ احساسات ہوں۔ اگرچہ روبوٹک بازو پچھلے کئی عشروں سے تیار ہورہے ہیں لیکن یہ انسانی احساسات سے زیادہ تر عاری ہیں۔ ان ہاتھوں میں ایسے سنسرز لگے ہوئے ہیں جو سگنل وصولی کیلئے روشنی پر انحصار کرتے ہیں۔ انجینیئروں کے گروپ کے سربراہ اور پی ایچ ڈی کے طالبعلم ہوچن ژاو نے کہاکہ یہ ہاتھ استعمال کرنے کیلئے کسی موٹر کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ اس میں ایسے سنسرز لگے ہیں جس سے یہ نرم بھی ہوگیا ہے اور جو چھو کربتا سکتا ہے کہ کیا چیز کتنی طاقت سے پکڑنی ہے۔
 

شیئر: