Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوفزدہ شکاری نے ریچھ کوگولی ماردی

ماسکو..... جنگل میں ایک شکاری نے اپنی طرف تیزی سے آتے ہوئے ریچھ کو دیکھتے ہی گولی مار دی۔ یہ شکاری شکار کی تلاش میں جنگل میں گھوم رہا تھا کہ اچانک ایک بھاری بھرکم ریچھ اسکے سامنے آگیا اور ایسا لگ رہا تھا کہ ریچھ شکاری کا ہی شکار کرنے والا تھا۔ آخری لمحات میں شکاری نے اسے اپنی طرف آنے سے روکنے کیلئے گولی مار دی۔اگرچہ یہ ریچھ اسکی طرف آتے ہوئے کئی بار رکاوٹوں سے ٹکرا کر گرا بھی لیکن اس نے دوڑ جاری رکھی۔ روس میں کتھئی رنگ کے ریچھ عام ہیں اور یہ 30میل فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں۔ اسی رنگ کے ریچھ شمالی امریکہ میں بھی پائے جاتے ہیں۔پہلے دو ، تین گولیاں مارنے کے باوجود خوف وہراس کے عالم میں شکاری اس پر گولیاں برساتا رہا حتی کہ وہ بے حس وحرکت ہوگیا۔ شکاری نے اس کی فلم بھی بنالی جسے اب تک 10لاکھ سے زیادہ افراد یو ٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔ لوگوں نے اس وڈیو کو دیکھنے کے بعد تبصرے بھی کئے ہیں۔ انکا کہناہے کہ کیا شکاری کے پاس اسے مار بھگانے کیلئے کوئی طریقہ نہیں تھا۔ ایک اور تبصرہ نگار کا کہناتھا کہ اگر شکاری اسے نہ مارتا تو ریچھ اس کے ٹکڑے کردیتا۔ گولی مارنے میں کوئی حرج نہیں۔

شیئر: