ایک بیرل تیل کی قیمت 120ڈالر متوقع
ویانہ ۔۔۔۔بینک آف امریکہ میرل لنچ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے ایک بیرل تیل کی قیمت 120ڈالر تک پہنچ جائیگی۔ایرانی تیل کی برآمدات اس ماہ اور اگلے ماہ غیر معمولی حد تک کم ہونگی پھر امریکہ کی جانب سے دباؤ پر ایران کے موجودہ گاہک اس سے پٹرول کے سودے صفر تک لے آئیں گے۔ایران کی تیل برآمدات میں یومیہ 10لاکھ بیرل کمی واقع ہوگی۔