Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

192کلو گرام وزنی مچھلی پکڑی گئی

مانچسٹر ...... مانچسٹر میں مچھلی فروخت کرنے کے اسٹال پر لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک بڑی مچھلی وہاں دیکھی۔ یہ 7فٹ (213سینٹی میٹر )لمبی تھی جبکہ اسکا وزن 192کلو گرام یعنی 30اسٹون سے زیادہ (423پاونڈ) تھی۔ یہ سیشلز کے قریب بحر ہند میں پکڑی گئی تھی۔ 7ماہی گیر وں نے اسے کھینچ کر اپنی کشتی میں ڈالا تھا۔ دنیا میں اتنی بڑی پکڑی جانے والی اپنی نوعیت کی یہ تیسری مچھلی ہے۔ اسے رات کے وقت ہی برطانیہ برآمد کردیا گیا تھا اور پھرمچھلی مارکیٹ میں ہول سیلر کے ہاتھ فروخت کیاگیا جس نے ایک خوردہ فروش کو منگل کی صبح یہ مچھلی فروخت کردی۔ اس نے یہ مچھلی ایک ہزار پونڈ میں خریدی تھی۔ ابھی تو فی الحال اسکی نمائش جاری ہے لیکن اتنی بڑی مچھلی کا گوشت بناکر اسے 5ہزار پونڈ سے زیادہ قیمت میں فروخت کیا جائیگا۔ مچھلی کو بھون کر بھی کھایا جائیگا اور ہندوستانی ڈشیں بھی تیار کی جائیں گی۔

شیئر: