Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی: بازنطینی دور کا زیر زمین 18منزلہ شہر دریافت

انقرہ ..... ترکی کے ایک علاقے میں ایک شہری نے اپنے مکان کو مزید بہتر بنانے اور مزید عمارت کھڑی کرنے کیلئے کھدائی کے دوران زیر زمین18منزلہ شہر دریافت کیا تھا جس کی اب تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔ یہ شہر کیپاڈوشیا کے علاقے میں دریافت ہوا تھا جو انتہائی قدیم علاقہ قرار دیا جاتا ہے اور جہاں 20ہزار افراد رہا کرتے تھے۔ اس دور کے باورچی خانے، اصطبل، گنبد اور اسکول تک اس شہر میں موجود تھے۔ کھدائی کے دوران انہیں اچانک ایک خفیہ کمرہ نظر آیا۔ وہ زیر زمین سرنگ میں گئے جہاں چھپا ہوا پورا شہر انکا منتظر تھا۔اب جو تصاویر سامنے آئی ہیں ان کے مطابق اس پرانے شہر میں مویشی بھی تھے اور خوراک کی سپلائی کا بھی پورا انتظام تھا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کتنے ہزار سال پرانا شہر ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ بازنطینی دور کا شہرہو۔ جس کا عرصہ 780سے 1180ق م کا ہے۔ ابھی یہ بھی اندازہ نہیں لگایا جاسکا کہ کس طرح یہ تباہ ہوا تاہم ہوسکتا ہے کہ لوگوں نے اس دور میں ہونے والی جنگوں یا قدرتی آفات سے بچنے کیلئے اسے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا ہو۔اس دور میں غار نما گھر بنائے جاتے تھے جس پر یونانی رسم الخط تحریر ہوا کرتا تھا۔ شہر میں داخلے او رجانے کیلئے 600کے قریب گیٹس بنے ہوتے تھے۔پتھر کے بڑے بڑے دروازے بھی اندر تھے تاکہ کسی بھی درانداز کو اندر جانے سے روکا جاسکے۔ اس شہر میں طویل سرنگیں بھی تھیں جو کئی میل لمبی تھیں۔اگرچہ اب تک آدھے شہر تک رسائی ہوسکی ہے لیکن ابھی وہاں کام ابھی جاری ہے۔ ترکی کا وسطی اناطولیہ کا علاقہ تاریخی ہے جہاں سیاح جغرافیائی، تاریخی اورثقافتی چیزیں دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔

شیئر: