Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ نے بغداد میں خونریزی کی دھمکی دیدی

بغداد۔۔۔۔۔حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل (عراق شاخ)واثق البطاط نے دھمکی دی ہے کہ بغداد کو خون کے دریا میں تبدیل کردیا جائے گا۔انہوں نے دولت القانون محاذ کے رہنما نوری المالکی کے دورہ بصرہ کے موقع پر مظاہروں کے تناظر میں وہاں کے باشندوں کے خلاف فوجی کارروائی کامطالبہ کیا۔ البطاط نے کہا کہ مستقبل میںایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ المالکی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے حوالے سے مناسب کارروائی ضروری ہے۔ حکومت نے انہیں سبق نہ سکھایا تو بغداد کی سڑکوں پر خون کی ندیاں بہا دینگے۔یاد رہے کہ البطاط کو جیش المختار کا کمانڈر کہا جاتا ہے ۔اس سے قبل سنیوں ، کردوں اورعرا ق کے پڑوسی ملکوں کودھمکیاں دی تھیں۔

شیئر: