Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلب معاہدے کیلئے ایران کی نئی شرائط

دمشق۔۔۔۔ایرانی نظام حکومت کی اپوزیشن نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور بشار الاسدنے مشرقی حلب میں مسلح حریت پسندوں اور شہریوں کے انخلاء اور فائر بندی سمجھوتے کے حوالے سے نئی شرائط پیش کردیں۔ترکی کے توسط سے شام اور اپوزیشن گروپ فائر بندی اور انخلا پر متفق ہوگئے تھے۔ شامی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ایران حلب میں جنگبندی اور انخلاکے عمل کو معطل کرنے کے درپے ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ حلب شہریوں کو نکلنے کی اجازت اسی وقت دی جائے گی الفوعا اور کثریا قصبوں سے ناکہ بندی ختم کردی جائے گی۔اپوزیشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شامی نظام حکومت نے شہریوں کے انخلاکے سمجھوتے کو معلق کردیا ہے ۔ شہرسے نکلنے کے خواہشمند مسلح حریت پسندوں کی تعداد سے 2سے 10ہزارتک پہنچ گئی۔ دمشق حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر چھوڑنے والے تمام افراد کے ناموںکی فہرست پیش کی جائے تاکہ اطمینان حاصل کیا جاسکے کہ اس میں کوئی قیدی یا یرغمالی توشامل نہیں۔

شیئر: