Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’بابا مجھے چھوڑکر نہ جائیں‘‘

حلب۔۔۔۔باپ کی نعش پر شامی بچے کے گریہ نے سوشل میڈیا پر ہرکسی کو غم زدہ کردیا۔ شامی بچہ حلب میں اپنے باپ کی لاش کے سامنے زاروقطار روتے ہوئے کہہ رہا ہے ابا مجھے چھوڑ کر نہ جائیں،پھر تھوڑی دیر میں کہتا ہے اے اللہ مجھے صبر عطا کر۔دنیا بھر کے لوگ حلب کے محصور لاچار شامی شہری کے قتل عام پر دکھی ہیں اور اسی کے ساتھ زندہ بچ جانیوالوں کو نئی زندگی کے اسباب مہیا نہ کرسکنے کی وجہ سے ان سے ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔دنیا بھر میں روسی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے ،اپیلیں اور احتجاج جاری ہیں۔ سوشل میڈیا ایسے واقعات پیش کررہا ہے جن سے حلب کے باشندوں پر توڑے جانے والے مظالم اور انسانیت سوز جرائم بھی اجاگر ہورہے ہیں۔ بچوں ، بوڑھوں کی گمشدگی کے واقعات بھی ریکارڈ پر لائے جارہے ہیں۔

شیئر: