Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روشنی کے تازہ شمارے میں متعدد اہم مضامین شامل اشاعت ہیں:

*صفحہ اول پر مولانا نثار احمد القاسمی نے ’’مسلمان کبھی مایوس نہیں ہوتا‘‘ کے زیر عنوان اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ پر امید رہنا مسلمان کا شیوہ ہے۔ حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوجائیں ، بالآخر آسان اور کشادہ ہوجاتے ہیں۔

*شارجہ سے ڈاکٹر بشری تسنیم نے اعمال کی قبولیت کے لئے نیت کی درستگی پر اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ رب کی رضا کو فراموش کرکے کوئی بھی کام کیا جائے تو اس سے آخرت برباد تو ہوتی ہے مگر دنیا میں بھی اس کا صلہ نہیں ملتا۔

*صہیونی ریاست میں اذان پر پابندی وقت کا اہم مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے ’’اذان ، سمع خراشی یا رحمت‘‘ کے موضوع پر اپنے کالم میں اذان کی اہمیت ، افادیت اور تاریخی پس منظر کے متعلق بحث کی ہے۔

*دار السلام کے مدیر عبد المالک مجاہد نے اپنے مضمون میں ایمان کی سلامتی کے متعلق نہایت دلچسپ اور سبق آموز واقعات لکھے ہیں۔

*ڈاکٹر محمد لئیق اللہ خان کی کتاب’’قرآن وسنت کا سائنسی اعجاز‘‘ سے ایک اور اقتباس’’قرآن کریم، نبی کریم کا زندہ معجزہ‘‘ کے موضوع پر تحریر کیا ہے کہ رسول اکرم کے متعدد معجزات تھے جن کا ذکر سیرت کی کتابوں میں ملتا ہے۔

* محب اللہ قاسمی نے ’’طلاق کا شرعی قانون، انسانی ضرورت‘‘ کے زیر عنوان اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ بعض اوقات طلاق شرعی اور معاشرتی ضرورت بن جاتی ہے۔

*روشنی کے صفحہ 7میں حب نبی ، ایمان کی بنیادی شرط کے موضوع پر مفتی تنظیم عالم قاسمی نے لکھا ہے کہ رسول اکرم کے اخلاق اور تعلیمات کو عام کرنا حقیقی محبت رسول کی علامت ہے۔

*صفحہ آخر میں انجینئر عبد الرحمن نے ’’بعث بعد الموت اور بعض سائنسی آراء ‘‘ کے موضوع پر پر مغز تحقیق شامل ہے۔

شیئر: