Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2شیر لڑ پڑے، شیرنی خاموش رہی

زمبابوے ..... زمبابوے میں ایک شو کے دوران 2شیر آپس میں لڑ پڑے ایک نے تو باقاعدہ دوسرے شیر کی دم چبا ڈالی۔ دوسرے فوٹو میں دونوں اپنی ٹانگوں پر کھڑے ہوکر ایک دوسرے پر غراتے ہوئے نظر آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں شیر ایک دوسرے کے بھائی ہیں جبکہ شیرنی نے اس لڑائی میں کوئی حصہ نہیں لیا اور وہ بدستور پرسکون رہی جس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ ان دونوں کی لڑائی کی عادی ہے اور یہ دونوں پہلے بھی لڑتے جھگڑتے رہے ہیں۔ ایک فوٹو گرافر ڈیوڈ جینکنز نے یہ سارا واقعہ اپنے کیمرے میں ضبط کرلیا۔ ڈبلن کے رہنے والے 40سالہ فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ نوجوان شیر زیادہ شرارتی نظر آیا۔ جب بھی اسکا بھائی آگے جاتا وہ اسے پیچھے سے پکڑ لیتا اور ہر وقت اسے مار گرانے کے چکر میں رہتا۔ شروع میں تو یہ منظر بیحد درد ناک تھا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ان دونوں میں نوک جھونک اکثر و بیشتر ہوتی رہتی ہے۔ کسی بڑی مار کٹائی کا ابھی تک کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

شیئر: