Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی گاوں پر اڑن طشتری گر گئی؟

بیجنگ ..... شمال مغربی چین کے ایک گاوں میں لوگ اس وقت خوف وہراس کا شکار ہوگئے جب آسمان سے ایک نامعلوم چیز گری جس سے زمین پر ایک بہت بڑا گڑھا پڑ گیا۔ اس چیز کے گرنے سے زبردست اور خوفناک آواز آئی اور گڑھا بننے کے بعد آگ لگ گئی۔ بعد میں جب گڑھے کے قریب جاکر دیکھا گیاتو وہاں کوئی چیز نہیں تھی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے قریبی جگہوں سے بعض چیزیں اٹھائی ہیں جن پر تجربات کئے جائیں گے۔ اس سارے واقعہ کی فلم جب سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تو لوگوں کا یہی کہناتھا کہ یہ اڑن طشتری ہوسکتی ہے۔ پیپلز ڈیلی آن لائن کے مطابق یہ گڑھا ایک میٹر لمبا اور 1.6فٹ چوڑا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ اس نے جائے وقوعہ سے جو چیزیں اٹھائی ہیں وہ اس طرح کے پہلے 3 واقعات سے ملتی جلتی ہیں اور یہ تینوں جگہیں اسی گاوں میں ہیں۔ ان میں سے ایک گول دھاتی چیز ہے جبکہ اسکی سطح پر کچھ الفاظ او رنمبر بھی نظر آرہے ہیں۔ یہ بڑی تیزی سے گری اور ایک گھر کی چھت سے بھی ٹکرائی تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
 

شیئر: