Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی شہر پر عجیب و غریب بادل

ٹوکیو ..... جاپان کے ایک شہر فیوجی سارا میں نظر آنے والا عجیب و غریب قسم کے بادل پر لوگ مختلف انداز کے تبصرے کررہے ہیں۔ بعض لوگوںنے اسے”ستارہ مرگ “ قرار دیا۔ بعض نے کہا کہ یہ نامعلوم دنیا کی پراسرار مخلوق کا تیار کردہ ہے او راس میں انسانی آنکھوں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ کسی بڑے بادل سے الگ ہونے والا چھوٹا سا ٹکڑا ہے جو تیزرفتار ہواوںسے اپنے بڑے حصے سے الگ ہوگیا۔ کچھ لوگ اور بھی سیانے نکلے کیونکہ انکے خیال میں دوسری دنیا والوں نے اس دنیا اور لوگوں کی سرگرمیوں پر چھپ کر نظر رکھنے کی غرض سے بنایا۔ فیوجی سارا شہر ٹوکیو کے جنوب میں واقع ہے۔ اس عجیب و غریب بادل کی لوگوں نے دل کھول کر تصاویر اتاریں او رسوشل میڈیاپر ڈالدیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ انٹرنیٹ پر ان تصاویر کو دیکھنے والی اکثریت حقیقت جاننے کیلئے پریشان ہوگئی۔ ایک اخبار کے ایڈیٹر نے مختلف تبصروں کا تجزیہ کرتے ہوئے یہاں تک لکھ دیا کہ نامعلوم دنیا کے لوگ اکثر اسی طرح چھوٹے چھوٹے بادلوں میں چھپ کر زمین کے قریب آتے ہیں او رلوگوں کی جاسوسی کرتے ہیں۔ اہم سائنسی نکتہ یہ ہے کہ یہ بادل کافی دیر تک ایک ہی شکل و صورت اختیار کئے رہتے ہیں جبکہ عام بادل مسلسل حرکت کرتے ہیں جبکہ بادلوں کی تصاویر اتارنے والے فوٹو گرافر نے بتایا کہ تصاویر اتارے جانے کے بعد ہی بادلوں کی شکل بدلنے کا عمل شروع ہوگیا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس طرح غائب ہوگیا جیسے اس کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ فی الحال قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیشتر لوگوں نے اسے ”گردشی بادل“ قرار دینا شروع کردیا ہے۔ انکی ہئیت نیم افقی اورزیریں ہوتی ہے۔
 

شیئر: