Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیند کے غلبے سے پہلے بیدار کرنے والا اسمارٹ شیڈ

لندن ..... سائنسدانوں نے ایک ایسا اسمارٹ شیڈ تیار کرلیا ہے جو گہری نیند کا غلبہ ہونے سے قبل ہی آپ کو بیدار کرسکتا ہے۔ یہ خاص قسم کے فوم اور مختلف حساس اشیاءسے تیار کیا گیا ہے اور چہرے پر پوری طرح فٹ آجاتا ہے۔ ماسک کے اندر برقیاتی صلاحیتوں کے تار والے ریشمی دھاگے استعمال ہوئے ہیں جو چاندی سے بنائے جاتے ہیں۔ یہی وہ خصوصیات ہیں جو آپ کی ذہنی رو اور دماغ سے خارج ہونے والی برقیاتی لہروں کا سراغ لگانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ بنیادی طور پر یہ شیڈ بھی ایک خاص قسم کا ایپ ہے جوآپ کی پسند اور مزاج کے مطابق دھیمی آواز میں موسیقی کی دھنیں بھی سنا سکتی ہے اور آپ کی نیند کاو قت بھی متعین کرتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ صرف 10منٹ کی اونگھ آپ کاشعور بیدار کرسکتی ہے۔ اسمارٹ شیڈ کو ایک نئی چینی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے جس نے دماغی سرگرمیوں کو جاننے کیلئے ای ای جی سنسرز سے مدد لی او راسی طرح آپ کو گہری نیند میں جانے سے پہلے شعوری طور پر بیدار رکھا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ شیڈ میں جو میموری فوم استعمال ہوتا ہے وہ چہرے کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے جبکہ اس سے منسلک ڈیجیٹل ہیڈ فونز آپ کے اسمارٹ فون سے آپ کی پسند کی موسیقی نشر کرتا رہتا ہے۔ اس شیڈ کے طفیل لوگ قیلولہ کرنے کی وجہ سے لوگ دن بھر کیلئے چاق و چوبند ہوجاتے ہیں جبکہ انکی صلاحیت کار میں 40فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ لمبی اور گہری نیند میٹابولک نظام میں خرابی بھی پیدا کرسکتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے لگانے سے آنکھوں یا چہرے پر دوسرے شیڈ کی طرح کوئی دباو بھی نہیں پڑتا اور یہ کئی رنگوں میں دستیاب ہے۔
 

شیئر: