Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھوں کی حرکات و سکنات سے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ

نیویارک ...... بچوں کو کہا جائے کہ وہ جس طرح سوچتے ہیں اگر اسی طرح اپنے ہاتھوں کو بھی حرکت دیں تو ایسی صورت میں یہ طرح طرح کے عجیب و غریب و نرالے خیالات کا اظہار بھی ہاتھوں کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ انکی تخلیقی صلاحیتوںکا اندازہ لگانے کیلئے دریافت ہونے والے اس جدید ترین نفسیاتی طریقے سے مختلف چیزوں کے تخلیقی استعمال کی صلاحیت بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس تجرباتی عمل کے دوران ایسے بچوں پر نظر رکھی گئی جو 13مختلف انداز اور خیالات کا اظہار کرتے ہیں جبکہ خیالات کے گھوڑے دوڑاتے وقت ہاتھوں کو مختلف انداز سے حرکت دینے والے بچے 53اور اس سے بھی زیادہ متنوع اور مختلف اقسام کے نادر خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ یہ سارا کام روزمرہ استعمال میں آنے والی چیزوں کو بروئے کار لاکر کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف یارک کے شعبہ نفسیات کے سائنسدان کا کہناہے کہ انکی نئی تحقیق والدین کیلئے بھی اتنی اہم ہے جتنی اساتذہ کیلئے کیونکہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بچے کسی بات پر غور و فکر کرتے ہوئے اگر ہاتھوں کو مختلف انداز سے حرکت دے رہے ہوں تو وہ نت نئے خیالات وضع کرسکتے ہیں۔ فکر و عمل کی سرگرمیاں ہم آہنگ انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں۔ تجربے کے دوران 9سال سے 11سال کی عمر کے 78بچوں کو زیر مشاہدہ رکھا گیا۔
 

شیئر: