Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گندم کا 20فیصد طویل دانہ

ہرٹفورڈ شائر..... برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسی گندم پیدا کی ہے جس کا دانہ 20فیصد طویل ہوگا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریسرچر کاکہنا ہے کہ فصل پر خاص قسم کا اسپرے کیا جاتا ہے۔ فوٹو سنتھیسس کے دوران گندم کا پودا خود ہی خوراک استعمال کرتا ہے جس کے نتیجے میں اس خوراک سے دانہ لمبا ہوجاتا ہے او ریوں پیداوار میں 20فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ صرف فصل پر ہلکا سا اسپرے کرنا ہوتا ہے اور یوں زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ ادھر ہرٹفورڈ شائر میں بھی کھیتوں پر سائنسدانوں نے تجربات کئے تھے جن کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپرے کے نتیجے میں فصل کو لگنے والے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔
 

شیئر: