Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان اور کترینہ کیف پھر اکھٹے ہونگے

 
 بالی وڈ سپر اسٹارسلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی سپر ہٹ فلم ' ایک تھا ٹائیگرکے سیکوئل میں پھر اکھٹے ہونگے۔ڈائریکٹر علی عباس ظفر اور یش راج فلمز ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل کو سلمان خان کے کیرئیر کی کامیاب ترین فلم بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ کترینہ کیف اور سلمان خان تو بہترین دوست ہیں لیکن کترینہ ڈائریکٹر عباس ظفر کی بھی دوست ہیں جو انہیں فلم میں لینا چاہتے ہیں اس سیکوئل کو 'ٹائیگر زندہ ہے' کا نام دیا جائے گا س میں سلمان خان کی زندگی کے سفر یعنی 17 سے 70 سال تک مراحل کو پیش کیا جائے گا۔یہ سلمان خان کی پہلی فلم ہوگی جس میں وہ بوڑھے شخص کے طور پر نظر آئیں گے۔پرستاروں کو کترینہ کیف اور سلمان خان کو پھر دیکھنے کا اشتیاق بھی فلم کی کامیابی کے امکانات بڑھائے گا۔
  1.  

شیئر: