Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو نتنیاہو کا انتباہ

تل ابیب۔۔۔۔۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہونے ایران کو انتباہ دیا کہ وہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی باتیں کرنا بند کردے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے ازبکستان کے صدر نورسلطان نزار بایف سے ملاقات کے موقع پر ایران کو پیغام بھجوایا کہ ایرانی قیادت کو بتادیا جائے کہ انہیں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی باتیں بند کرنا ہونگی ۔ وہ لوگ یقین کرلیں کہ اسرائیل نہ تو کوئی چھوٹا ملک ہے اور نہ کمزور اورخرگوش ہے بلکہ وہ توچیتا ہے۔اگرایران نے اپنا رویہ نہ بدلا تو اس کواسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ایرانی مذہبی پیشواعلی خامنہ ای نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ 25برس بعد اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہوگا۔

شیئر: