Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے کا کپتان سیلفی لیتے ہوئے پکڑا گیا

لیوٹن .... لیوٹن میں قائم مونارک ایئرلائنز کے طیارے کا کپتان سیلفی لیتے ہوئے پکڑا گیا۔دوسری سیلفی میں وہ ایئر اسٹیورڈ سے ہنس کر باتیں کرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فوٹیج دوران پرواز لی گئی یا اس وقت جب طیارہ رن وے پر تھا۔ ایئرلائنز کے ترجمان کا کہناتھا کہ یہ انتہائی نامناسب حرکت ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ پائلٹ مٹھائی بھی کھاتا جارہا تھااور جوکروں والے لباس میں تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ ہمارے مسافروں ، عملے اور طیارے کی سیٹفی خطرے میں نہیں تھی۔ اب پائلٹ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
 

شیئر: