Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ پونڈ کا نوٹ لائیں،ہزاروں کمائیں

لندن... برطانیہ میں ان دنوں شہری 5 پونڈمالیت کے 4 کرنسی نوٹوں کی تلاش میں ہیں، ان میں سے ایک کرنسی نوٹ انہیں 62 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بنا سکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں ان4 کرنسی نوٹوں کی تلاش کے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں ۔ 5 پونڈ مالیت کا کرنسی نوٹ بنک آف ا نگلینڈ نے جاری کیا ہے۔ 5 پونڈ کے 4 کرنسی نوٹ ایسے ہیں جن پر شناختی علامات عام نوٹوں سے مختلف ہیں۔ منفرد شناختی علامتوں نے ان نوٹوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔حال ہی میں 4 مطلوبہ کرنسی نوٹوں میں سے ایک نوٹ جنوبی ویلز کے علاقے بلاک ووڈ میں ایک شخص کو سینڈ وچ کی خریداری کے دوران ہاتھ آیا جس نے اس نوٹ کے بدلے میں50 ہزا آسٹریلوی پونڈ کمائے ہیں۔ کرنسی نوٹ دینے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھی گئی ۔ اسی مالیت کے دیگر 3 کرنسی نوٹ تاحال سامنے نہیں آسکے۔ غالب امکان یہی ہے کہ تینوں نوٹ بھی برطانیہ میں ہی گردش کررہے۔ ان کے بیرون ملک جانے کا امکان بہت کم ہے۔

شیئر: